اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا مکمل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔
نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی افواج کے حوالے سے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں۔
آپ کا تبصرہ